سندھ میں کورونا کے 19مریض انتقال کرگئے، 668 نئے کیسز رپورٹ، مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا عوام سے بلدیاتی ٹیکس وصولی کے لیے کے الیکٹرک کی خدمات لینے کا فیصلہ
سندھ حکومت کا عوام سے بلدیاتی ٹیکس وصولی کے لیے کے الیکٹرک کی خدمات لینے کا فیصلہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 13 ہزار 755 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 668 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ میں کورونا کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔ اس طرح سندھ میں اموات کی مجموعی تعداد 5292 ہوچکی ہے۔ جبکہ آج مزید 3833 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ یوں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 304697 ہوچکی ہے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب تک 43 لاکھ 26 ہزار 212 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور مجموعی طور پر اب تک 3 لاکھ 29 ہزار 930 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 19 ہزار 941 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 19 ہزار 263 گھروں میں، 25 آئسولیشن سینٹرز میں اور 653 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 606 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 46 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے کے 668 نئے کیسز میں سے 421 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 125، ضلع جنوبی 94، ضلع وسطی 84، کورنگی 79، ملیر 30 اور ضلع غربی سے 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دیگر اضلاع حیدرآباد 40، ٹھٹھہ 24، شہید بے نظیر آباد 19، سانگھڑ 18، بدین اور مٹیاری 14۔ 14، جامشورو 12، قمبر 11، سکھر اور ٹنڈو الہیار10۔ 10، دادو، تھر پارکر اور میرپورخاص میں 9 ۔ 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی میں ہلڑ بازی عمران خان کے ایماء پر کرائی گئی، حزب اختلاف

Related Posts