کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو ہٹانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور خط لکھ دیاہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خط میں کہا کہ کلیم امام کا رویہ سندھ میں نفرتوں کا سبب بن رہا ہے اور آئی جی پولیس غیر سنجیدہ باتوں سے سندھ حکومت کی توہین کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت کا کلیم امام کھلے عام مذاق اڑا رہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے کو غلط قراردیدیاہے۔
مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا نئے آئی جی کیلئے گورنرعمران اسماعیل کیساتھ ملاقات سے انکار