وزیر اعلیٰ سندھ اپنی ناکامیوں کا ملبہ وفاق پر ڈال رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پاپا ڈے ڈی بچاؤ تحریک نے ناکام سرکس لگایا،حلیم عادل شیخ
کراچی میں پاپا ڈے ڈی بچاؤ تحریک نے ناکام سرکس لگایا،حلیم عادل شیخ

کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا سندھ میں برساتوں سے زیادہ تباہی کا ذمہ دار سندھ کا محکمہ ایریگیشن ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کو معلوم ہونا چاہیے کہ 12 سالوں میں برائے نام کینالوں کی مرمت اور بھل صفائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایریگیشن میں کرپشن اور نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے آدھی سندھ ڈوبی ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے آج وفاق سے گلا آور بے حسی کی بات کی، 18وین ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے بعد تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے۔

سارا بجٹ سندھ حکومت کے پاس ہوتے ہوئی بھی وفاق پر الزامات لگائے جارہے ہیں، سندھ حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ وفاق پر ڈالنا چاہتی ہے۔وزیر اعلیٰ کے منہ سے سات سو راشن بیگ کی بات اچھی نہیں لگتی ہے۔ ہم نے خود اپنی ٹیم کے ہمراہ اور گورنر سندھ نے ہزاروں راشن بیگس تقسیم کئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ، پی ڈی ایم اے کی جانب سے دیئے گئے ٹینٹ ہمیں کہیں نظر نہیں آئے۔ بلاول زرداری نے بھی 8 دن سیلاب متاثرہ علاقوں میں گزار دیئے لیکن کسی کی امداد نہیں کی۔ بلاول نے 8 دن صرف وفاق پر الزامات لگانے میں گذار دیئے۔

وفاق نے کورونا میں 60 ارب روپے سندھ کے خاندانوں کو دیئے تھے۔سندھ حکومت کا پرانا وطیرہ ہے خود کچھ نہیں کرنا نہ کسی کو کرنے دینا ہے۔وفاقی حکومت اور اس کے نمائندے سندھ کی عوام کے ساتھ ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پہلے کورونا وبا میں بھی سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا اب بھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے کام کیا جارہا ہے امداد بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچائی جارہی ہے۔

Related Posts