کورونا بڑھا تو پھر سخت اقدامات لینے پڑجائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ نے خبر دار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا بڑھا تو پھر سخت اقدامات لینے پڑجائیں گے، وزیر اعیٰ سندھ نے خبر دار کردیا
کورونا بڑھا تو پھر سخت اقدامات لینے پڑجائیں گے، وزیر اعیٰ سندھ نے خبر دار کردیا

 وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کورونا کے مزید کیسز بڑھے تو حکومت کو پھر سے سخت اقدامات لینے پڑجائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری صحت نے صوبے میں کورونا صورتحال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء عذرا پیچوہو، ناصر شاہ، شرجیل میمن سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی۔

سیکریٹری صحت سندھ نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی۔ کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز  24 جون سے بڑھنا شروع ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے ہفتہ وار 19 فیصد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز کا سب سے زیادہ ہفتہ وار تناسب ہے جب کہ جیکب آباد میں 3 فیصد، جامشورو 3 فیصد، سکھر 2 فیصد اور ٹھٹھہ میں 2 فیصد کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کیسز پر قابو نا پایا گیا تو حکومت کو سخت انتظامات لینے پڑجائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کردی، کہا کہ عوام کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن اور بوسٹر لگوائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

Related Posts