وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے ووٹر زکو بھی بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لیڈر کسی گیدڑ سے کم نہیں،حلیم عادل شیخ
پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لیڈر کسی گیدڑ سے کم نہیں،حلیم عادل شیخ

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ضلع دادو کے علاقے جوہی پہنچ گئے،جہاں کاچھو میں انہوں نے نئین گاج کے پانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کاچھو میں ایف بی بند کا بھی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنما سردار حاکم علی نوحانی، رجب شاہانی، سردار عاشق زنؤر، مرتضیٰ شاہ جیلانی، امین اللہ موسیٰ خیل، علی میرجت، محمد علی شاہ، غلام حیدر سیال بھی شریک تھے۔

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے آنے والا پانی نئین گاج سے منچھر جھیل جاتا ہے،کئی مقامات پر نئین گاج میں شگاف کی وجہ سے مختلف گاؤں زیر آب آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہل سندھ کے حکمرانوں نے پتہ بھی نہیں لگایا کہ اس بار پانی زیادہ آئیگا اور ایسی سیلابی صورتحال ہوگی۔اس وقت دو سو سے زائد دیہات زیر آب آچکے ہیں لیکن ریسکیو کے لئے سندھ حکومت کا کوئی ادارہ نہیں ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سیلاب کے آنے سے گزشتہ روز علاقہ مکین درختوں پر چڑھ کر مدد مانگ رہے تھے،میڈیا اور سوشل میڈیا پر دکھایا جارہا تھا لیکن انتظامیہ تاحال نہیں پہنچی ہے، عوام بے یارو مددگار ہیں، یہ وزیر اعلی کا اپنا حلقہ ہے لیکن یہاں پر کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنے ووٹر زکو بھی بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔ ایسے سنگین حالات میں بھی نظر نہیں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلام پیش کرتے ہیں افواج پاکستان کو جن کی ٹیمیں گزشتہ روز سے پہنچی ہوئی ہیں،فوج کے جوان علاقہ مکینوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر پہنچا رہے ہیں جبکہ کھانے پینے کی چیزیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے سماجی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں حالات خراب ہیں سماجی تنظیمیں متاثرین کی مدد کے لئے علاقے میں پہنچیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ ایف بی بند کی پچنگ کے پتھروں کو اٹھاکر شگاف بند کرنے کی کوشش کی جارہی۔

Related Posts