وزیراعلیٰ سندھ انتقام کی آگ میں اندھے ہوگئے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی ملیر سے جیتتی آرہی جبکہ ملیر کا حال تھرسے بھی برا ہے، حلیم عادل شیخ
پیپلز پارٹی ملیر سے جیتتی آرہی جبکہ ملیر کا حال تھرسے بھی برا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور سندھ حکومت انتقام کی آگ میں اندھے ہوگئے، حلقے سے رات گئے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

سندھ پولیس پیپلزپارٹی کی آلہ کار بن چکی ہے۔اپنے ایک بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کہ رات بھر میرے حلقے میں پولیس نے چھاپے مار کر پی ٹی آئی عہدیداروں کو نشانہ بنایا۔

حلقے سے رات گئے 5 اہم عہدیداروں کو گرفتار کر لیا گیا، پی ٹی آئی مقامی رہنما سید اقبال شاہ، خلیل خان محسود، رانا یوسف، عثمان بگٹی، عزیز بھٹی کو گرفتار کیا گیا، میرے بھائے اور کزن کے فارم ہاسز کے چوکیداروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بڑی تعداد میں پولیس کی موبائلوں نے میرے حلقہ پی ایس 99 کے علاقوں میں ڈکیتوں کی طرح کارروائی کی، پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر کے گھروں پر گھس کر چھاپے مارے ہیں۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین پی ٹی آئی کی طرح کہیں قبضہ کرنے نہیں جارہے تھے۔سعد رفیق

Related Posts