سندھ میں کورونا سے مزید 11 افراد انتقال کرگئے تعداد 4 ہزار835 ہو گئی، وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں کورونا سے مزید 11 افراد انتقال کرگئے تعداد 4 ہزار835 ہو گئی، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ میں کورونا سے مزید 11 افراد انتقال کرگئے تعداد 4 ہزار835 ہو گئی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا سے متاثرہ مزید 11 افراد انتقال کر گئے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 14041نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں آج مزید 1334 نئے کیسز سامنے آئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 230 ہوگئی ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی تفصیلات میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے آج مزید 927 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ سندھ میں اب تک 38 لاکھ 77ہزار 571 کوویڈ 19 کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جبکہ صوبے میں کورونا کے 2 لاکھ 77 ہزار 669 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے باعث مجموعی طور پر 4835 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ جبکہ اس وقت 18726مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 17893مریض اپنے گھروں پر قرنطینہ ہیں۔ اور مختلف اسپتالوں میں 808 اور آئسولیشن مراکز پر 25 مریض زیرعلاج ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ 768 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ آج انتہائی نگہداشت والے وارڈز میں 57 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق 1ہزار 334 نئے کیسز میں سے 706 مریضوں کو تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 285، جنوبی 189، وسطی 152، کورنگی 34، غربی 25 اور ملیر میں21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کمپنی نے سستاترین 5 جی فون متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا

Related Posts