کراچی: پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی کل کی پریس کانفرنس تضحیک آمیز لہجے میں تھی،انہوں نے کہا کہ سندھ کارڈ کے پیچھے کرپشن کے گناہ چھپانے نہیں دیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم تو کہتے ہیں سندھ حکومت نا اہل ہے، کسی کام کےقابل نہیں،گرین لائن منصوبہ سرجانی سے گرو مندر تک تھا، سندھ حکومت کی سفارش پر گرین لائن منصوبے میں توسیع دی گئی، منگھو پیر اور جام چھا کرو روڈ پر کام اس سال ہوگا۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ موٹر وے ایم 9 پر ایک فلائی اوور بن رہا ہے، سندھ کارڈ کھیل کر آپ اپنے گناہوں کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، گرین لائن ایس آئی ڈی سی ایل کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما ء حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا سندھ میں 600 سے زائد وینٹی لیٹر موجود ہیں، تھر کے باسی آج صاف پانی، صحت کی سہولتوں کو ترس رہے ہیں سندھ کارڈ کے پیچھے کرپشن کے گناہ چھپانے نہیں دیں گے۔
مراد علی شاہ نے وینٹی لیٹرز کے حوالے سے غلط بیانی کی، صوبائی حکومت وینٹی لیٹرز نجی ہسپتالوں کو ٹھیکے پر دے رہی ہے وزیراعلیٰ صاحب! سندھ کارڈ کھیلنا چھوڑ دیں، قومی اقتصادی کونسل میں سندھ کے سوا کسی نے اعتراض نہیں کیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کے حوالے سے کوئی شعبہ نہیں بچا ہے، ہر شعبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے، ہم آئینہ دکھاتے ہیں تو انہیں تکلیف ہوتی ہے۔