سندھ کابینہ نے وراثت کے قانون میں ترمیم کیلئے نیا بل لانے کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجٹ 2021، سندھ کابینہ نے 14 کھرب 77 ارب کے بجٹ کی منظوری دے دی
بجٹ 2021، سندھ کابینہ نے 14 کھرب 77 ارب کے بجٹ کی منظوری دے دی

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ نے وراثت کے قانون میں ترمیم کیلئے نیا بل لانے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت آج صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ نے وراثت کے قانون میں ترمیم کیلئے نیا بل لانے کی منظوری دی، کابینہ نے بل کو سندھ اسمبلی میں پیش کرنے کے بعد کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے قانون کے تحت انتقال کرجانے والے کسی بھی صوبہ سندھ کے شہری کے ورثاء عدالت کی بجائے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) جا سکیں گے۔ اجلاس کے دوران نئی گاڑیوں کی خریداری اور ان کی الاٹمنٹ پالیسی کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل سندھ کابینہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو بڑھانے کی تجویز کو ایک مرتبہ بھر نظرثانی کرنے کی ہدایت دیدی جبکہ مردم شماری سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

دسمبر 2020ء کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، سندھ کابینہ نے پی ایم سی کے تحت میڈیکل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ رواں سال 24 ستمبر کو حکومت نے پاس کیا۔

مزید پڑھیں: سندھ کابینہ کامردم شماری کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لیکرجانے کا مطالبہ

Related Posts