سندھ میں تعلیمی سال کے دوران اساتذہ کے تقرر و تبادلے پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh cabinet

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس نیو سیکریٹریٹ میں ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، مشیران، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز شریک ہوئے، کابینہ نے تعلیمی سال کے دوراں اساتذہ کے تبادلے پر پابندی لگادی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھر کی کامیابی پر بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تھر کے لوگوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ہماری سندھ حکومت بھرپور کام کر رہی ہے۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں اسکول اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی پر تبادلہ کیا گیا، کابینہ نے سندھ سول سرونٹ ہائوسنگ فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کو 2 سال کی توسیع دیدی جبکہ تعلیمی سال کے دوران اساتذہ کے تبادلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر کہا کہ ایک ایکڑ پر 60 پام آئل کے درخت لگائے جاسکتے ہیں، سی ڈی اے نے پام آئل درخت لگا کر 30 ایکڑز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا تھا، اس پروجیکٹ کے تحت ایک منی آئل ایسٹریشن مل بھی لگائی گئی ہے۔

اس وقت سی ڈی اے کے اپنے فارم کے پن سے پام آئل نکالا جا رہا ہے کوسٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) نے محکمہ جنگلات کی 3000 ایکڑز اراضی حاصل کرنے کیلئے کابینہ کو درخواست دیدی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے 3000 ایکڑز پر پام آئل کے پودے لگائے گی، سی ڈی اے کو محکمہ جنگلات کی3000 ایکڑز اراضی کاٹھوڑ اور حیات گوٹھ تعلقہ گھوڑاباڑی کے بیلٹ میں چاہئےجس پر * کابینہ نے محکمہ زراعت کو سولر ٹیوب اور زرعی آلات پر سبسڈی کی منظوری دیدی۔

کابینہ نے سولر ٹیوب ویلز پر بھی سبسڈی دینے کی رضامندی دکھائی، وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ زراعت کو پی پی پی موڈ کے تحت کولڈ اسٹوریج بنانے کی ہدایت دیدی جبکہ کابینہ نے محکمہ زراعت کو لینڈ لیورز اور دیگر زرعی آلات کی اسکیمیں بنانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے فیصل واؤڈا کو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سولر ٹیوب ویلزکا بڑا مطالبہ ہے، اس کو سبسڈیز دینا چاہئے، حکومت صرف چھوٹے کاشتکاروں کو سبسڈی دیں، محکمہ زراعت نئی ٹیکنالاجی متعارف کرانے کیلئے آباد گاروں کو سبسڈی دینا چاہتی ہے،یہ سبسڈی سولر ٹیوب ویلز کنٹرولڈ آٹموسفرک اسٹور اور ایگریکلچر امپلی منٹس پر دی جائے گی۔

Related Posts