سندھ اسمبلی کے آن لائن سیشنز کیلئے قواعد میں ترامیم آج کی جائیں گی۔مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ اسمبلی کے آن لائن سیشنز کیلئے قواعد میں ترامیم آج کی جائیں گی۔مرتضیٰ وہاب
سندھ اسمبلی کے آن لائن سیشنز کیلئے قواعد میں ترامیم آج کی جائیں گی۔مرتضیٰ وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے آن لائن سیشنز کیلئے قواعد و ضوابط میں ترامیم آج کی جائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج سندھ اسمبلی اپنے قواعد و ضوابط میں ترامیم کرے گی جبکہ اسپیکر کو اسمبلی کے آن لائن سیشننز منعقد کرنے کی اجازت دینے کیلئے ایک شق کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شق کے اضافے کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی اس قابل ہوسکیں گے کہ ہنگامی حالت یا کورونا وائرس کے باعث جب اسمبلی کا معمول کا سیشن بلانا ناقابلِ عمل ہوجائے تو آن لائن سیشنز کا انعقاد کرا سکیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق اس عمل سے سندھ اسمبلی پاکستان میں پہلی اسمبلی ہوگی جو اپنے سیشنز کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی۔ 

Related Posts