سندھ اور بلوچستان گرمی کی لپیٹ میں آگئے، ہیٹ ویو کی پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Extreme heat was recorded in Karachi

کراچی:سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہر آج بھی گرمی کی لپیٹ میں رہے، پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔بلوچستان کے ضلع تربیت میں درجہ حرارت 43، چھور میں 42، حیدرآباد اور میر پور خاص میں 39 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، سندھ کے شہر بدین، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ اور نوابشاہ اضلاع میں درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

نوکنڈی، پڈعیدن میں درجہ حرارت 37 اور کراچی میں پارہ 36 پر رہا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے، جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں 14 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ کراچی میں محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے، کراچی 5 سے8 مئی کے دوران ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے۔ ہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔ شام میں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ہیٹ ویو کے دوران بلوچستان کے شمال مغربی ریگستانی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔ اس دوران درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔ 6 اور7مئی کو پارہ 43 سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔

Related Posts