کینیڈا میں سکھوں کے ‘خالصتان ریفرنڈم’ سے بھارت بوکھلا گیا، رکوانے کی کوششیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم سے پہلے ہی بھارت گھبرا گیا اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ریفرنڈم کو رکوانے کے لیے سرگرم ہوگیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں سکھ تنظیموں کی جانب سے 18 ستمبر کو خالصتان پر ریفرنڈم کرایا جائے گا جس کا اعلان ہوتے ہی بھارتی سفارت خانہ سرگرم ہوگیا اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ریفرنڈم رکوانے کی کوشش کر رہا ہے۔

کینیڈا کے ایک مندر کے دروازے پر خالصتان کا نعرہ لکھنے کے واقعے کو بہانہ بناکر بھارتی حکومت نے کینیڈا سے شدید احتجاج کیا اور ریفرنڈم کے انتظامی رہنماؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بالی ووڈ کی مقبول اروڑا سسٹرز ایک ساتھ ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی

مندر پر خالصتان کا نعرہ لکھنے سے قبل سکھ رہنما جرنل بھنڈروالا کا پوسٹر پھاڑنے کا واقعہ رونما ہوا جس پر سکھ کمیونٹی سراپا احتجاج تھی۔ سکھ لیڈر کا پوسٹر پھاڑنے پر مقامی پولیس نے ایک بھارتی نژاد شخص کو گرفتار بھی کیا تھا۔

بھارت کا دباؤ مسترد کرتے ہوئے خالصتان کے حامی کئی سو سکھوں نے بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا بھارتی سفارتکاروں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ بھارت ریفرنڈم سے گھبرا کر خود ہی مندر پر حملے اور نعرے لکھنے میں ملوث ہے۔

Related Posts