تھانہ سہالہ کی حدود میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ سہالہ کی حدود میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار
تھانہ سہالہ کی حدود میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

اسلام آباد: تھانہ سہالہ کی حدود میں مسلح ڈکیتی کی دو وارداتوں کے دوران ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔

چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر مقامی شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ڈکیتی کا پہلا واقعہ 28 اپریل 2021ء کو سواں کیمپ لنک روڈ  کے رہائشی سید جبار شاہ نامی شہری کے گھر دن دیہاڑے پیش آیا تھا۔

موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈکیت گھر کا دروازہ کھلا پاکر گھر میں گھس آئے اور اسلحے کی نوک پر اہلخانہ کو یرغمال بنالیا۔ ڈاکوؤں نے انتہائی اطمینان سے واردات کی اور طلائی زیورات و نقدی مالیت 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

دوسرا واقعہ جمعرات کے روز 29 اپریل کو لنک روڈ پر واقع دانش کمینوکیشن موبائل شاپ پر پیش آیا۔ جہاں سے مسلح ڈکیت گن پوائنٹ پر دو لاکھ روپے کیش، ایچ ڈی کیمرہ و موبائل وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : این اے 249 میں پیپلزپارٹی کی جیت پر سارا بلدیہ حیران ہے، خرم شیرزمان

Related Posts