کراچی کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی، جلد فیصلہ آجائے گا، فوٹو سما

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے واسطے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی۔

سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔

کے ای کی جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت کی منظوری بھی درخواست شامل تھی۔ کے الیکٹرک حکام نے موقف اپنایا کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔

ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کہ نومبر سے منفی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ آ رہے ہیں، منفی ایف سی اے سے صارفین کو ریلیف ملنا تھا اور اس ریلیف کے وقت کے الیکٹرک پرانی ایڈجسٹمنٹ لے آئی ہے۔

کے ای صارف نے کہا کہ پورے منفی ایف سی اے کا ریلیف اس بار بھی صارفین کو نہیں دیا جا رہا۔ ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک خراب میٹر کو تبدیل نہیں کرتا تو اس کا اپنا نقصان ہوگا۔

من و عن منظوری سے صارفین کو چھ ارب 60 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، پروٹیکٹڈ صارفین، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

Related Posts