ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا اقتصادی بحالی کیلئے تجارت،سرمایہ کاری کو بہتر بنانے کا عزم

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا اقتصادی بحالی کیلئے تجارت،سرمایہ کاری کو بہتر بنانے کا عزم
ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا اقتصادی بحالی کیلئے تجارت،سرمایہ کاری کو بہتر بنانے کا عزم

اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک کی معاشی بحالی کے لئے مجموعی کاروباری اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے واحد ایجنڈے پر خصوصی غور و خوض کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیرصدارت اس اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی کابینہ کے ارکان، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ وزارتوں نے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے اور معاشی شرح نمو کی رفتار تیز کرنے کی راہ میں حائل بڑے اقتصادی چیلنجز بہتر طرز حکمرانی میں رکاوٹوں اور ریگولیٹری طریقہ کار کے نقائص پر قابو پانے کے لئے منصوبے اور لائحہ عمل پیش کیا۔

نگران وزیراعظم نے وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ عبوری حکومت کو دستیاب وقت کو بالائے طاق رکھ کر زیادہ سے زیادہ نتائج دینے کی کوشش کریں اور آئندہ حکومت کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کریں۔

مزید پڑھیں:ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی 26.32 فیصد ہوگئی

کمیٹی نے مقررہ کردہ اہداف حاصل کرنے کے لئے قلیل، درمیانی اور طویل مدتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے عملی اقدامات کی منظوری دی اور ان پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔

Related Posts