کراچی میں سائبیرین ہوائیں، موسم مزید سرد، درجہ حرارت 5.8 ڈگری ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cold winds will blow again in Karachi today

کراچی :شہر قائدمیں سائبیرین ہوائوں کے چلنے کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا،ہفتہ کوشہر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ24گھنٹوں کے دوران سائبرین ہوائوں کی رفتار تیز ہوسکتی ہے، ہوائیں 45 سے 54 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِقائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک، سرد رہنے اور مزید ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔کراچی میں اس وقت شمال مشرق سے ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے۔

اس سے پہلے شہر قائد میں سال نو کا آغاز شدید سردی سے ہو، سردی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔ شہرقائد میں رواں سال کا آغاز 10 سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے سے ہوا۔

مزید پڑھیں:سردیو ں میں کیسے خوبصورت نظر آئیں؟ مہوش حیات نے طریقہ بتادیا

جمعہ کو کا ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت دس سالوں میں کم ترین رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہواؤں نے شہر کے موسم کو مزید سرد بنادیا۔جمعہ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل 2014 میں درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2011 اور 2020 میں جنوری میں درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیاتھا۔

Related Posts