سیالکوٹ، پولیس نے معذور شخص اور خواتین پر ظلم کی انتہاء کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیالکوٹ، پولیس نے معذور شخص اور خواتین پر ظلم کی انتہاء کردی
سیالکوٹ، پولیس نے معذور شخص اور خواتین پر ظلم کی انتہاء کردی

سیالکوٹ:سیالکوٹ میں پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اور معذور شخص پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ ڈالے۔سیالکوٹ تھانہ ہیڈمرالہ کے پولیس ملازمین بغیر وارنٹ کے بغیر کسی وجہ کے بغیر کسی جرم کے ہیڈ مرالہ کے علاقے مترال میں گھر میں گھس کر عورتوں بچوں اور گھر میں موجود معذور شخص پر تشدد کی انتہا کر دی۔

پولیس ملازمین مترال یوسی اسکوارڈن لیڈر سلیم بٹ اور محمد فاروق گھر میں غیر قانونی طور پر گھس کر تشدد اور معذورشخص کو تھپڑوں،لاتوں اور گھونسوں سے مارتے رہے،گھر میں موجود خواتین کو فرش پر لٹا کر گھسیٹتے رہے۔

پولیس نے چار چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے عورتوں پر شدید تشدد کیا اورغلیظ گالیاں دیتے رہے ہیں،گھر میں موجود 90 سالہ معذور حمیدہ بی بی اور چھوٹے بچوں کو بھی نہ بخشا۔

پولیس ملازمین سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے جبکہ تشدد کا نشانہ بننے والی خدیجہ نے الزام لگایا ہے کہ میرے بھانجے نے پولیس کو پیسے دیکر ہم پر تشدد کروایا ہے۔

تشدد کا نشانہ بننے والی خدیجہ نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب پولیس اپیل کی ہے کہ خدا کے لیے ہمیں ان ظالم پولیس والوں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

ہمارے بھانجے کو قرار واقعی سزا دی جائے اور اس واقعہ میں ملوث پولیس والوں کو بھی نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی پولیس والا کسی غریب کو یوں رسوا نہ کرے۔

Related Posts