سندھ میں تعلیمی ادارے بند ہونے کا امکان، اعلان جلد متوقع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این سی او سی اجلاس، اسکول 11 اپریل کی بجائے عید الفطر کے بعد کھولے جانے کا امکان
این سی او سی اجلاس، اسکول 11 اپریل کی بجائے عید الفطر کے بعد کھولے جانے کا امکان

کراچی: سندھ حکومت مڈل کلاسز تک اسکولز بند کرنے کے امکانات پر غور کر رہی ہے کیونکہ صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے آج اسکولوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے محکمۂ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران صوبے میں اسکولوں کی بندش سے متعلق دو تجاویز سامنے آئیں۔ ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران نے مڈل کلاسز تک اسکول بند رکھنے کی تجویز دے دی۔

اس دوران ایک اور تجویز یہ بھی سامنے آئی کہ اسکولوں کو 15 روز کیلئے بند کردیا جائے۔ تاہم کچھ اسٹیرنگ کمیٹی ممبران نے تمام اسکولز کی بندش کی مخالفت کی۔ اجلاس کے دوران نجی اسکولز کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

نجی اسکولز کے نمائندے نے مبینہ طور پر یہ اعتراض اٹھایا کہ جب مارکیٹس کھلی ہیں تو اسکولز کیوں بند کیے جارہے ہیں؟ وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی بھی اسکول بند کرنے کی تجاویز کی تصدیق کرچکے ہیں۔

صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی میں دی گئی دونوں تجاویز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے سامنے پیش کریں گے۔

اس دوران وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں اس موضوع پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کے احکامات نظر انداز، پرائیوٹ اسکولوں میں امتحانات شروع

Related Posts