پشاور میں تاجروں کی بجلی بلوں کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال، متعدد بازار بند

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: صوبائی دار الحکومت پشاور میں تاجروں کی جانب سے بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف آج شٹرڈاؤن ہڑتال اعلان کیا گیا ہے۔

شہر بھر کی اکثر مارکیٹیں بند ہونے کی وجہ سے گلی محلے سنسان ہیں، جس پر تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے مہنگے بل اوربڑھتی مہنگائی اب قابل برداشت نہیں ہیں۔

تاجروں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری اشرافیہ کی مفت بجلی ختم کرے اورعوام اور تاجروں کو ریلیف فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی کیخلاف مرکزی مسلم لیگ کا احتجاج، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

دوسری جانب مہنگائی کے خلاف خیبرپختونخوا بار کونسل نے بھی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے آج عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

بار کونسل کے مطابق صوبے بھر کی عدالتوں میں آج وکلاء پیش نہیں ہونگے، یوٹیلٹی بلزمیں اضافے نےعوام کی کمر توڑ دی، جس کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔

بار کونسل نے پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس بلوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام بنیادی آئینی حقوق سے محروم ہورہے ہیں۔

Related Posts