بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن کی فلائٹ گھنٹوں لیٹ رہی جس پر تنگ آ کر شروتی ہاسن نے سوشل میڈیا پر بیان دے دیا، نجی ائیر لائن جواب دینے پر مجبور ہوگئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ شروتی ہاسن نے نجی ائیر لائن انڈیگو کے اطلاع دئیے بغیر 4گھنٹے کی تھکا دینے والی تاخیر پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے نجی ائیر لائن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اداکارہ شروتی ہاسن نے کہا کہ اگر کسی بھی وجہ سے فلائٹ لیٹ تھی تو ائیر لائن کو چاہئے تھا کہ وہ مسافروں کو اَپ ڈیٹ کرتی جس کا طریقہ کار کچھ بھی ہوسکتا تھا۔
لک سمیت متعدد فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ شروتی ہاسن نے کہا کہ میں اور دیگر مسافر فلائٹ کے بغیر کسی اطلاع دئیے چار گھنٹوں تک لیٹ ہونے کے باعث گھنٹوں ائیر پورٹ پر پھنسے رہے۔
اداکارہ شروتی ہاسن نے کہا کہ عموماً مین اس قسم کی شکایت نہیں کرتی لیکن آج ائیر لائن کے باعث لوگوں میں افراتفری پھیل گئی، ہم چار گھنٹوں سے بغیر کوئی معلومات حاصل کیے، ہوائی اڈے پر پھنس گئے ہیں۔
Hey I’m not one to normally complain but @IndiGo6E you guys really outdid yourself with the chaos today , we’ve been stranded in the airport with no information for the past four hours – maybe figure a better way for your passengers please ? Information , courtesy and clarity 🙏
— shruti haasan (@shrutihaasan) October 10, 2024
شروتی ہاسن کی شہرت کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا بیان وائرل ہوگیا، ائیر لائن کمپنی کی کسٹمر سروس نے اداکارہ کی پوسٹ پر اپنا وضاحتی جواب پوسٹ کردیا جس میں فلائٹ تاخیر کی وجہ موسم کی خرابی قرار دے دی گئی۔
نجی ائیر لائن کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث آپریٹنگ ہوائی جہاز کی آمد تاخیر کا شکار ہے۔ شروتی ہاسن کو فلائٹ تاخیر سے پہنچنے والی تکلیف پر دلی افسوس ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر انتظار طویل ہو تو کتنی تکلیف ہوسکتی ہے۔