شائلو10سال کا ہوگیا، شردھا کپورکے کتے کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شائلو10سال کا ہوگیا، شردھا کپورکے کتے کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی
شائلو10سال کا ہوگیا، شردھا کپورکے کتے کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی

بھارتی اداکارہ شردھا کپور نے شائلو کی عمر 10 سال ہونے پر اپنے کتے کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی اور اس موقعے پر کیک بھی کاٹا گیا۔

آج بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے کتے کی تصویر شیئر کی جو 10 سال کا ہوگیا ہے۔ کتے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے شردھا کپور نے لکھا کہ میرے بابو کو 10ویں سالگرہ مبارک ہو۔

اداکارہ شردھا کپور نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ وہ 10 سال کا ہوگیا ہے جبکہ وہ میرے لیے ہمیشہ ایک چھوٹا سا پیارا سا کتا ہی رہے گا۔ یہ کتا ہماری زندگیوں میں بہت سی خوشیاں لے کر آیا ہے۔

شائلو نامی کتے کو اپنا فیملی ممبر قرار دیتے ہوئے اداکارہ شردھا کپور نے کہا کہ وہ ہمارا سب سے پیارا گھر کا فرد ہے۔ میں اس کی کتنی شکر گزار ہوں، یہ لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

اپنے پیارے کتے کی سالگرہ میں شریک ہونے والے دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اداکارہ شردھا کپور نے کہا کہ آپ لوگ اس کی سالگرہ کیلئے کیک لائے، میں آپ کی تہہِ دل سے شکر گزار ہوں اور آج صبح سے ہی ہم  سالگرہ منا رہے ہیں۔

اظہارِ تشکر کے دوران اداکارہ شردھا کپور نے کہا کہ آپ لوگ بے مثال ہیں۔ شائلو کیلئے آپ کی محبت حیرت انگیز ہے۔ مجھے یقین ہے کہ شائلو کو بھی یہ محبت محسوس ہو رہی ہوگی۔ آپ کی تمام تر نیک تمناؤں کیلئے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مشہورامریکی سیریز فرینڈز ری یونین کی شوٹنگ آئندہ ہفتے شروع ہوگی

 

Related Posts