کراچی میں مولانا عادل خان کے قتل کے بعد اسلحے کی سرِ عام نمائش پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں مولانا عادل خان کے قتل کے بعد اسلحے کی سرِ عام نمائش پر پابندی عائد
کراچی میں مولانا عادل خان کے قتل کے بعد اسلحے کی سرِ عام نمائش پر پابندی عائد

کراچی میں معروف عالمِ دین اور جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کے قتل کے بعد اسلحے کی سرِ عام نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس ترجمان نے کہا کہ شہر میں قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائے گی، عوامی مقامات پر اسلحے کی نمائش پر پابندی ہے، جو لوگ اسلحے کی نمائش کریں گے ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق لائسنس یافتہ اسلحے کو بھی عوامی مقامات پر لوگوں کے سامنے لانے یا خوف میں مبتلا کرنے پر پابندی ہوگی، اسلحے کی نمائش کی روک تھام کیلئے رواں ہفتے ہی مہم شروع کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل شاہ فیصل کالونی میں ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شاہ فیصل تھانے کی حدود شمع شاپنگ سینٹر کے قریب ڈبل کیبن گاڑی پر 10 اور 11 اکتوبر کی درمیانی شب فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں جامعہ  فاروقیہ کے مہتم مولانا عادل خان ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں: جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان ڈرائیور سمیت جاں بحق

Related Posts