پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ گئی، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس آج بھیجے جائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ گئی، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس آج بھیجے جائیں گے
پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ گئی، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس آج بھیجے جائیں گے

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں دراڑیں واضح طور پر سامنے آگئیں، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس آج بھیجے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز بھیجنے کی منظوری دے دی ہے جو آج ارسال کیے جائیں گے۔

انتخابات کے دوران حکومتی اتحادیوں سے کیوں ہاتھ ملایا گیا؟باپ (بی اے پی) کے سینیٹرز کی حمایت لینے والی سیاسی جماعت سے جواب طلب کیا جائے گا۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو 7 روز میں شو کاز نوٹس پر جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ پی ڈی ایم میں سیاسی خلفشار کا خاتمہ ہوسکے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل حزب اختلاف کی جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) میں شامل مسلم لیگ (ن) سمیت 5 جماعتوں نے سینیٹ میں 27 رکنی الگ بلاک بنانے پر اتفاق کر لیا۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 2 روز قبل بیان دیا کہ پی ڈی ایم کا اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن، جے یوآئی (ف)، پختونخوا میپ، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں موجود جماعتوں نے سینیٹ میں الگ بلاک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کی 5 جماعتوں کا سینیٹ میں علیحدہ اپوزیشن بلاک بنانے کا فیصلہ

Related Posts