ملتان میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا جب ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ماہ بعدلاپتا ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد کرکے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
3 ماہ قبل ملتان کے علاقے مظفر آباد میں سہیل نامی ایک نوجوان غائب ہوگیا تھا، تاہم پولیس کی جانب سے اس کے اغوا ء کا مقدمہ درج کرلیا تھا اور تفتیش شروع کردی گئی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مقتول کے تین دوستوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، گرفتار کئے گئے افراد نے انکشاف کیا کہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے اتفاقیہ طور پرگولی چل جانے سے سہیل جاں بحق ہوا اور انہوں نے خوف کے مارے اس کی لاش ایک خالی گراؤنڈ میں دبادی تھی۔
پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کو گڑھے سے برآمد کرلیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے لئے اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔