یکم رمضان سے دکانیں کھول لیں گے، چھوٹے تاجروں کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یکم رمضان سے دکانیں کھول لیں گے، چھوٹے تاجروں کا اعلان
یکم رمضان سے دکانیں کھول لیں گے، چھوٹے تاجروں کا اعلان

کراچی:کراچی میں ان دنوں لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار جزوی طور پر بند ہے، جب کے کچھ دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کراچی کے چھوٹے تاجروں نے کہا ہے کہ ہم یکم رمضان سے اپنی دکانیں کھول لیں گے۔

سندھ تاجر اتحاد نے سندھ حکومت کو ایس او پی تیار کرنے کے لیے دو دن کی مہلت دے دی۔جبکہ کراچی کے چھوٹے تاجروں نے یکم رمضان سے دکانیں کھولنے کا کہہ دیا ہے، سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کہا کہ مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا اب دکانیں کھولیں گے۔

سندھ تاجر اتحاد کے رہنما محمد رضوان نے کہا کہ بہت وقت گزر گیا ہے اب حکومتی ایس او پی کا انتظار نہیں کیا جاسکتا، ایس او پی آئے نہ آئے یکم رمضان سے کاروبار کھولیں گے۔اور اگر حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی تو دیکھا جائے گا۔ تاجر رہنماؤں نے جیل بھرو تحریک اور گرفتاریاں دینے کا بھی اعلان کردیا۔

دوسری جانب اس حوالے سے کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی اجازت کے بغیرکوئی دکان نہیں کھول سکتا، جن دکانداروں نے قانون شکنی کی ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts