کراچی، طوفانی ہواؤں کے باعث شاپنگ مال کا سائن بورڈ گرنے کا واقعہ، ملازم معذور ہوگیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کراچی، طوفانی ہواؤں کے باعث شاپنگ مال کا سائن بورڈ گر گیا، ملازم معذور، مقدمہ درج
کراچی، طوفانی ہواؤں کے باعث شاپنگ مال کا سائن بورڈ گر گیا، ملازم معذور، مقدمہ درج

کراچی میں طوفانی ہواؤں کے باعث شاپنگ مال کا سائن بورڈ ملازم پر گر گیا جس کے نتیجے میں وہ معذور ہوگیا جس کی مدعیت میں مال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل کراچی میں گرد کے طوفان اور طوفانی ہواؤں کے دوران نجی مال انتظامیہ کی لاپرواہی بے نقاب ہوگئی۔ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا تھانے میں نجی مال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مذکورہ مقدمہ سیّد اشعر شاہ نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس کا کہنا ہے کہ میں مال میں سیلز مین کے طور پر ملازمت کر رہا تھا۔ کھانے کے بعد چہل قدمی کرتے ہوئے دروازے کے ساتھ دیوار پر لگایا گیا بڑا سائن بورڈ مجھ پر گر گیا۔

مدعی مقدمہ اشعر شاہ نے کہا کہ میں سائن بورڈ کے نیچے دب کر چیخنے چلانے لگا۔ لوگوں نے جب مجھے نکالا تو میں چلنے پھرنے سے معذور تھا۔ مجھے اٹھا کر ایمبولینس کے ذریعے گلشن پٹیل ہسپتال پہنچایا گیا۔

اشعر شاہ کے والدین کا مؤقف ہے کہ ہم نے ابھی مقدمہ درج نہیں کروایا، نہ ہی پولیس نے ہمیں کچھ بتایا ہے۔ اشعر کو اسٹیڈم روڈ پر نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جس کی ریڑھ کی ہڈی ایل ون ٹوٹ گئی ہے۔

والدین کے بیان کے مطابق ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کے باعث اشعر معذور ہوگیا۔ عدالت نے طوفان آنے سے قبل تمام بل بورڈز اتارنے کے احکامات دئیے تھے۔ ہم غریب لوگ بچے کو 1 روز سے زیادہ ہسپتال میں نہیں رکھ سکتے۔ایم آر آئی کے بعد ہی علاج کے قابل ہونے سے متعلق علم ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ملتان سے کراچی آنے والی مسافر کوچ الٹ گئی، 13 افراد جاں بحق

Related Posts