لیاری میں دکانداروں کا رینجرز اہلکاروں پر تشدد، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیاری میں دکانداروں کا رینجرز اہلکاروں پر تشدد، ویڈیو وائرل
لیاری میں دکانداروں کا رینجرز اہلکاروں پر تشدد، ویڈیو وائرل

کراچی: لیاری میں دکاندار آپے سے باہر ہوگئے، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لئے آنے والے رینجرز اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، رینجرز اہلکاروں پر تشدد کرنے والے دونوں دکاندار آپس میں بھائی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رینجرز اور پولیس اہلکاروں ایس او پیز پر عمل کرانے کے لئے لیاری بہار کالونی گئے تھے، جہاں مذکورہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لئے شہر بھر میں کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر گرفتار 300افراد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا

Related Posts