ہالی ووڈ فلم بلیک پینتھر (واکانڈا فورایور) کی شوٹنگ مرکزی اداکارہ لیٹیا رائٹ کے سیٹ پر زخمی ہونے کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلیک پینتھر سیریز کی نئی فلم واکاندا فارایور کی پروڈکشن عارضی طور پر روک دی گئی۔ سیٹ پر شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والی اداکارہ لیٹیا رائٹ کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کا انکشاف جمعہ کے روز منظرِ عام پر آیا۔
طوبیٰ اب بھی میری بیوی ہے، عامر لیاقت نے علیحدگی کی افواہوں کی تردید کردی
نواز الدین کے ساتھ میری ویڈیو سے آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔شہریارمنور
اداکارہ لیٹیا رائٹ نے بلیک پینتھر سیریز میں شوری کا کردار نبھایا ہے۔ اگست میں ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے انہیں چوٹ لگی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخم بھرنے کیلئے مزید وقت درکار ہوگا جبکہ چوٹ کی نوعیت واضح نہیں کی گئی۔ ابتدائی طور پر زخم معمولی بتایا گیا۔
عالمی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ فلم کی شوٹنگ رک جانےکے باعث فلم کی ریلیز میں تاخیر نہیں ہوگی جسے نومبر 2022 میں شیڈول کیا گیا ہے۔ بلیک پینتھر واکانڈا کی شوٹنگ رواں برس جون کے دوران اٹلانٹا کے پائن ووڈ اسٹوڈیوز میں شروع ہوئی۔
گزشتہ دو ماہ سے بلیک پینتھر کی شوٹنگ بلا تعطل جاری ہے، اداکارہ لیٹیا رائٹ فلم کے سیٹ پر زخمی ہونے کے بعد جلد صحتیابی اور 2022 کے اوائل میں اداکاری کے آغاز کی منتظر ہیں۔ ہدایتکار ریان کوگلر نے لیٹیا کے بغیر کی جانے والی تمام تر عکسبندی مکمل کرلی۔