ماں لندن میں، شعیب ملک کی شادی سے اہلخانہ لاتعلق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اس وقت بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے جمعے کو بنگلہ دیش پہنچے ہیں، جہاں وہ اس لیگ میں فورچون باریسل کی نمائندگی کررہے ہیں۔

میرپور میں فور چون باریسل اور رنگ پور رائیڈر کا میچ اس وقت جاری ہے، جس میں شعیب ملک باریسل کی پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔

بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ لیگ کے میچز شروع ہونے سے پہلے کرکٹر نے باقاعدہ پلاننگ کے تحت ثناء جاوید کے ساتھ شادی کا سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے۔

شعیب ملک کے اہلِ خانہ نے شادی کی تصدیق کی ہے تاہم نکاح میں کوئی بھی موجود نہ تھا۔ شعیب کی والدہ گزشتہ 3 ماہ سے انگلینڈ میں اپنے دوسرے بیٹے عدیل ملک کے ساتھ ہیں۔

کرکٹر کی ایک بہن سیالکوٹ میں موجود ہیں، تاہم انہیں بھی مدعو نہیں کیا گیا تھا، بتایا جاتا ہے کہ ثانیہ مرزا سے طلاق کے باعث شعیب ملک کے اہل خانہ دکھی ہیں، اس لیے وہ شعیب کی دوسری شادی میں شریک نہیں ہوئے۔

 

Related Posts