شعیب ملک کس بلے باز کا ریکارڈ توڑنے کی خواہش رکھتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب ملک کس بلے باز کا ریکارڈ توڑنے کی خواہش رکھتے ہیں؟
MANCHESTER, ENGLAND - JUNE 16: Shoaib Malik of Pakistan during the Group Stage match of the ICC Cricket World Cup 2019 between Pakistan and India at Old Trafford on June 16, 2019 in Manchester, England. (Photo by Visionhaus/Getty Images)

پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ میں کرکٹ صرف آئندہ ورلڈکپ کے لیے کھیل رہا ہوں۔

شعیب ملک نے کہا کہ مجھے ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 2000 رنز چاہئیں۔میں کرکٹ کھیل رہا ہوں اور شوق سے کھیل رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے میں بابر اعظم کے خلاف ہوں ، ایسا بالکل نہیں ہے بابراعظم اچھے پلیئر ہیں۔

پاکستان کپ : پشاور، کراچی وائٹس، ملتان اور فاٹا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بابراعظم پر کپتانی کی وجہ سے تنقید ہوتی ہے۔

پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ میری فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، میں کرکٹ صرف ورلڈکپ کےلیے کھیل رہا ہوں۔

Related Posts