سفری پابندیاں،شعیب ملک اپنے اہل خانہ سے 5ماہ سے نہیں ملے، وسیم خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مزید2سے 3سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں،شعیب ملک
مزید2سے 3سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں،شعیب ملک

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے شعیب ملک کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب سفری پابندیوں کے پیش نظر گزشتہ پانچ مہینوں سے وہ اپنے اہل خانہ سے نہیں مل سکے ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ چونکہ سفری پابندیوں میں آہستہ آہستہ نرمی واقع ہورہی ہے اور فلائٹس آپریشن اب بحال ہونا شروع ہو رہے ہیں، جس سے اس خاندان کے دوبارہ یکجا ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ ہم نے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے انسانی بنیادوں پر ہمدردی کا مظاہرہ کیا اور شعیب ملک کی درخواست کا احترام کیا۔وسیم خان نے کہا کہ ہم نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور وہ صورتحال کو سمجھتے ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک کو 24 جولائی کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں کہا کہ بلاشبہ شعیب ملک اسکواڈ کو جوائن کرنے سے قبل ملک میں داخلے سے متعلق برطانوی حکومت کی پالیسیوں پر عمل کریں گے۔

Related Posts