پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور پاکستان اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کے اعلان کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے سوشل میڈیا پر جوڑے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
عمران عباس نے انسٹا گرام پر شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شادی کی مبارکباد دی، جبکہ معروف اداکارہ اعجاز اسلم نے نئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستان کی مشہور و معروف ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل نے بھی نئے جوڑے کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی شعیب ملک کی شادی کی خبرکو ٹاپ پر رکھا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصویر کے ساتھ کیپشن الحمدللہ اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت تحریر کی ہے، جبکہ اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر کو شیئر کیا۔
اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر نام بھی تبدیل کرلیا، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا نام ’ثنا شعیب ملک‘ تحریر کیا ہے۔