شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو دبئی کے گولڈن ویزے سے نواز دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو دبئی کے گولڈن ویزے سے نواز دیا گیا
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو دبئی کے گولڈن ویزے سے نواز دیا گیا

دبئی: شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی قسمت جاگ اُٹھی، دونوں ستاروں کو دبئی کے گولڈن ویزے سے نواز دیا گیا۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گولڈن ویزا ملنے کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو 10سال تک دبئی میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گولڈن ویزا ملنے کی خبر مداحوں سے شیئر کی اور شکریہ بھی ادا کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ثانیہ مرزا اداکار سنجے دت اور شاہ رخ خان کے بعد بھارت کی تیسری شخصیت ہیں جنہیں گولڈن ویزے سے نوازا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی میرے اور اہل خانہ سے بے حد قریب ہے، یہ میرا دوسرا گھر ہے جہاں میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہوں۔ثانیہ ان دنوں ٹوکیو میں ہونے والے چوتھے اولمپک کی تیاری کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: مشکل وقت میں ہمیں اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا ہو گا،شاہد آفریدی

ٹینس اسٹار کی جانب سے اس اعزاز کے دیے جانے پر شیخ محمد بن راشد، وفاقی اتھارٹی اور دبئی اسپورٹس کی جنرل اتھارٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Posts