شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی، بشریٰ انصاری کیوں غصے میں آگئیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی، بشریٰ انصاری کیوں غصے میں آگئیں؟
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی، بشریٰ انصاری کیوں غصے میں آگئیں؟

سابق کپتان شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر منفی تبصرے کرنے والوں اور نیوز چینلز کے سوالوں پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بشریٰ انصاری نے اپنا ویڈیو پیغام پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ “شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر سے پورے ملک اور سوشل میڈیا پر آگ لگی ہوئی ہے”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

بشریٰ انصاری نے نیوز چینلز پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد مجھے مختلف چینلز کی طرف سے فون کالز آئیں، میں نے جان بوجھ کر فون کال نہیں اُٹھائی لیکن اس کے باوجود مجھے نئے نئے نمبروں سے کالز آئیں جس پر مجھے بہت غصہ آیا”۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ “نیوز چینلز مجھے کیوں کالز کررہے ہیں؟ کیا ثنا جاوید میری بچپن کی سہیلی ہے؟ کیا شعیب ملک میرا کلاس فیلو تھا؟ کیا میں ان دونوں کی فیملی کا حصہ ہوں؟ میں اور آپ کسی کی نجی زندگی میں بولنے والے کون ہوتے ہیں؟ میں آپ کے ان فضول سوالوں کے جواب کیوں دوں؟”

بشریٰ انصاری نے کہا کہ “لوگوں میں خدا کا خوف ہی نہیں ہے، شعیب ملک اور ثنا جاوید نے شادی کرلی ہے، اچھی بات ہے، اللہ پاک دونوں کو خوش رکھے لیکن میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ ہمیں یہ حق کس نے دیا ہے کہ ہم کسی کی نجی زندگی پر سوال یا تبصرے کریں؟”

آخر میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کو بشریٰ انصاری نے شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “آپ دونوں ان لوگوں سے خود کو بچائیں جو آپ کے خلاف فضول باتوں میں مصروف ہیں۔

Related Posts