راولپنڈی: عالمی شہرت یافتہ ملک کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے دوسری شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
شعیب اختر کا دوسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا انسان نہیں کہ دوسری شادی کے بارے میں سوچوں۔
شعیب اختر نے ایک انٹرویومیں کہا کہ اسلام میں ایک سے زائد شادیوں کی اجازت ہے لیکن ان کا خیال ہے کہ آدمی کو ایک شادی سے ہی منسلک رہنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایسے انسان نہیں جو دوسری شادی کے بارے میں سوچیں۔ واضح رہے کہ شعیب اختر نے جون 2014 میں رباب خان نامی لڑکی سے شادی کی تھی اور اب سابق کرکٹر کے دو بیٹے بھی ہیں۔
مزید پڑھیں:ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: آسٹریلیا نے بھارت کو 444 رنز کا ہدف دیدیا
سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ ایک لڑکی آپ کیلئے اپنا گھر چھوڑ کر آتی ہے، تو شوہر کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ اس کے ساتھ ایماندار رہے اور نرمی کے ساتھ پیش آنے کے ساتھ ساتھ اس کی دیکھ بھال بھی کرے۔