کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے قانونی نوٹس کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
سابق اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مجھے پی سی بی کے لیگل ایڈوائز تفضل رضوی کی طرف سے 10 کروڑہرجانے کا نوٹس مل گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میں تفضل رضوی کی نااہلی اور غیر تسلی بخش کارکردگی کے حوالے سے اپنی بات پر قائم ہوں اور اپنے وکیل کے توسط سے نوٹس کا جواب دوں گا۔
واضح رہے کہ پی سی بی ڈسپلنری پینل 27 اپریل کو نے عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر 3 سال کیلئے پابندی عائد کردی تھی۔
عمر اکمل پر پابندی کے بعد اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی سی بی نے دراصل عمر اکمل پر غصہ نکالا ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس نے شعیب اختر نے کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر پر کرتے ہوئے کہا تھا کہ تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کیسز الجھاتے ہیں اورتفضل رضوی ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: شعیب اختر مخالفت کے باوجود مستحقین کی امداد کیلئے پاک بھارت میچز کی تجویز پر قائم
شعیب اختر کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شدید مایوس کا اظہار کیا تھا جبکہ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے سابق کرکٹر کو 10کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیدیا ہے۔
I’ve received a notice from Tafazzul Rizvi which is based on lies & fabrications. I’ve engaged Mr @SalmanKNiazi1 as my lawyer to send befitting legal reply on my behalf to said notice. I stand by my words regarding incompetence & unsatisfactory performance of Mr. Rizvi.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 1, 2020