کیا شعیب اختر اور کترینہ کیف کی دوستی ہے؟ سابق بولر کے اہم انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب اختر
(فوٹو: آن لائن)

معروف کرکٹر اور سابق چیف سیلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ دنیا کے تیز ترین فاسٹ بولر اور سابق کرکٹر شعیب اختر نے ایک موقعے پر کترینہ کیف سے دوستی کا دعویٰ کیا تھا۔

معروف کامیڈین تابش ہاشمی کے پروگرام ہنسنا منع ہے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ ایک بار قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے گئی تو ہم سب شعیب اختر کے کمرے میں کھانا کھانے لگے۔ اسی دوران کترینہ کیف کا گانا ٹی وی پر چل رہا تھا۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ شعیب اختر نے ٹی وی اسکرین کی طرف دیکھ کر کہا کہ میں کترینہ کیف کو جانتا ہوں بلکہ میری کترینہ کے ساتھ دوستی بھی ہے۔ شعیب اختر اور کترینہ کیف کی دوستی کی بات سن کر ہمارے کھلاڑی محمد حفیظ حیرت زدہ رہ گئے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ محمد حفیظ کو شعیب اختر کی بات سن کر یقین نہیں آیا اور جب کسی نے دنیا کے تیز ترین بولر راولپنڈی ایکسپریس کی بات کا یقین نہیں کیا تو شعیب اختر نے سب کو یہ کہہ کر کمرے سے نکال دیا کہ آپ لوگ مجھے جھوٹا انسان سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شعیب اختر غصے میں تھے اور جب کھلاڑی کمرے سے باہر نکال دئیے گئے تو ہم سب نے ریسٹورنٹ جا کر کھانا کھالیا تھا۔ خیال رہے کہ شعیب اختر سال 2008 میں انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل ہوئے تھے جبکہ ان کی شاہ رخ خان اور سلمان خان سے دوستی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

Related Posts