اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مشکل راستہ طے کرکے خصوصی افراد کیلئے اقدامات اٹھانے کو تیار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ آج خصوصی افراد کا عالمی دن ہے جبکہ پاکستان خصوصی افراد کیلئے سازگار ماحول ترتیب دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔
پیغام میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ ہم خصوصی افراد کیلئے ایسا ماحول تشکیل دینا چاہتے ہیں جس میں قوانین، آگہی پروگرام، ملازمت کے مواقع اور عوامی مقامات تک آسانی سے رسائی کی سہولیات شامل ہوں۔
وفاقی وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ خصوصی افراد کی ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کو ایک اور بہت سے چیلنجز سے بھرپور راستہ طے کرنا ہے تاکہ خصوصی افراد بھی معاشرے کا اہم حصہ سمجھے جائیں۔
3 Dec: International Day of Persons with Disabilities. Pakistan is moving forward in creating an enabling environment for differently-abled persons thru laws, awareness progs, employment opportunities & easy access to public spaces. We have a long road ahead & many challenges.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) December 3, 2020
یاد رہے کہ وطنِ عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر میں خصوصی افراد کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جبکہ دنیا بھر کے 1 ارب انسان کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں۔
اقوامِ متحدہ نے 1992ء میں ایک قرارداد منظور کی جس کے تحت ہر سال 3 دسمبر کو معذور افراد کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد خصوصی افراد کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانا ہے۔
مزید پڑھیں: دنیا بھر میں خصوصی افراد کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے