اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کینیڈا میں 16 قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ کینیڈا کے علاقے نووا اسکوٹیا میں انتہائی دردناک واقعہ پیش آیا جس میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جس پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں کینیڈا کے عوام کے ساتھ ہیں۔ جو قیمتی جانیں اس واقعے میں ضائع ہوئیں، ہماری دُعائیں ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔
Shocking shooting spree in Nova Scotia Canada with death toll at 16. Prayers & condolences go to the victims' families. We stand with Canadians as they try to come to terms with this wanton act of terror against innocent people. @gilmour_wendy
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 21, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل کینیڈا میں ایک مسلح دہشت گرد کی اندھا دھند فائرنگ سے خاتون پولیس آفیسر سمیت تقریباً 16 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ افسوسناک واقعہ کینیڈا کے صوبے نووا اسکوچیا میں گزشتہ روز پیش آیا جہاں ایک پولیس کار میں سوار شخص نے نووا اسکوچیا کے علاقے پورٹا پیک میں مختلف مقامات پر فائرنگ کی۔
مزید پڑھیں: کینیڈا میں فائرنگ سے خاتون پولیس آفیسر سمیت 16 افراد ہلاک