شپنگ کمپنی کا بحری جہاز سی ویو کے ساحل پر پھنس گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شپنگ کمپنی کا بحری جہاز کراچی کے ساحل سی ویو کے قریب ایک کلو میٹر کی دوری پر آگیا،جہاز کو ریسکیو کرنے کے لیے کے پی ٹی اور نیوی کے جہاز روانہ کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق شپنگ لائن سپلائی کا جہاز سامان فراہم کر نے ہے بعد واپس جارہا تھا ،جہاز ہینگ ٹونگ ساحل سے کچھ کلو میٹر سے کم دوری پر ہے، جہاز کا انجن کمزور ہونے پر اونچی لہروں کو برداشت نہیں کرسکا۔

سپلائی کے بحری جہاز کو سمندری کی لہروں نے ساحل کی طرف دھکیل دیا کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کو ریسکیو کرنے کے لیے کے پی ٹی اور نیوی کے جہاز روانہ کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:گڈانی، خطرناک کیمیکل کے ساتھ بحری جہاز کی آمد، شپ بریکنگ پرپابندی عائد،تحقیقات شروع

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل کراچی کے ساحل مبارک ویلیج پر ایک غیر ملکی کوئلہ بردار بحری جہاز ساحل پر پھنس گیا تھاکوئلہ بردار سمندری جہازساحل سے ٹکرایاجہاں جہاز کو تیز لہروں نے ساحل کی جانب دھکیل دیا۔

مقامی ماہی گیروں نے بتایا کہ جہاز مبارک ولیج کے ساحل کے چٹانی علاقوں میں پھنس گیا ہے اور طوفانی لہروں کے باعث جہاز کا نکالنا ممکن نظر نہیں آرہا۔ذرائع کے مطابق کوئلہ بردار جہاز کا تعلق بلوچستان میں قائم ایک چینی پاور کمپنی سے ہے۔ مبارک ولیج کے کونسلر سرفراز ہارون نے جہاز سے آلودگی پھیلنے کے خدشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل اکتوبر 2018 ء میں مبارک ولیج کے سمندر میں تیل بہنے کے باعث ساحل بری طرح آلودہ ہوگیا تھامبارک ولیج کے ساحل پر تیل آنے کے ذمہ داروں کا تاحال پتا نہیں لگایا گیا۔

Related Posts