50 ہزار میٹرک ٹن روسی گندم لے کر بحری جہاز گوادر پورٹ پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

50 ہزار میٹرک ٹن روسی گندم لے کر بحری جہاز گوادر پورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد: روس سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر پاکستان آنے والا پہلا جہاز گوادر بندرگاہ پہنچ گیا۔

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گزشتہ سال روس سے 450,000 میٹرک ٹن گندم کی درآمد کی منظوری دی تھی۔

فروری سے مارچ تک 372 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم کی درآمد کی منظوری گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کے بہہ جانے کے بعد دی گئی تھی۔

گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے چیئرمین نے بتایا کہ پہلا جہاز 50 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر گوادر بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔

پاکستان باقی 400,000 میٹرک ٹن گندم روس سے آٹھ دیگر کارگو جہازوں کے ذریعے درآمد کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) اور گوادر انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹڈ (GITL) کے درمیان گندم کی درآمد کو سنبھالنے کے لیے پہلے سے ہی انتظامات کیے گئے تھے۔”

مزید پڑھیں:فلورملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی کی 90 سے زائد فلورملیں بند

گندم کے علاوہ، پاکستان نے اس سال ماسکو کے ساتھ سستے تیل اور گیس کی درآمد کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

Related Posts