حق اور سچ کی جدوجہد میں وزیرِ اعظم عمران خان چٹان کی طرح ثابت قدم ہیں۔شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی خواتین نے ملک کی تعمیروترقی کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔شبلی فراز
پاکستانی خواتین نے ملک کی تعمیروترقی کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی جدوجہد میں وزیرِ اعظم عمران خان چٹان کی طرح ثابت قدم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن ایک طرف دھاندلی کا شور مچا رہی ہے تو دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کا دوغلا پن ہاتھی کے دانت کھانے کے اور، دکھانے کے اور کے مترادف ہے۔ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے جبکہ حق اور سچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم اداروں پر یقین رکھتے ہیں، ن لیگ والے لین دین پر یقین رکھتے ہیں۔رانا ثناء اللہ اور جاوید لطیف جیسے لوگوں نے امن خراب کیا، ہمارا ووٹ بینک اوپر جارہا ہے، ان کا ووٹ بینک نیچے جارہا ہے۔ اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنیوالوں کا دوغلاپن کھل کر عیاں ہو چکا ہے۔

میڈیا سے گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن میں وہ لوگ جیتیں جو عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،شہیدوں کے لواحقین کا مطالبہ ہے کہ ان کو عدالت میں لایا جا ئے اور جن کا ماضی بدعنوانی سے سجا ہوا ہے، وہ آکر لیکچر دے رہے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنیوالوں کا دوغلاپن کھل کر سامنے آچکاہے، شبلی فراز

Related Posts