تاریخ کا بد ترین کرفیو لگایا گیا، کشمیری بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاریخ کا بد ترین کرفیو لگایا گیا، کشمیری بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔شبلی فراز
تاریخ کا بد ترین کرفیو لگایا گیا، کشمیری بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج سے ٹھیک 1 سال قبل تاریخ کا بد ترین کرفیو لگایا گیا جبکہ مظلوم کشمیری آج بھی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یومِ استحصالِ کشمیر کے موقعے پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت نے کشمیریوں کی شناخت چھیننے کی کوشش کی جبکہ اِس غیر قانونی اور سیاہ اقدام کو 1 سال ہوگیا۔

پیغام میں وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ آج تاریخ کے بد ترین کرفیو کا 1 سال مکمل ہوگیا ہے جبکہ محصور اور مظلوم کشمیری بھارتی ریاستی بربریت کی زندہ مثال ہیں۔

بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیری بھارت کی طرف سے بد ترین تشدد کا شکار اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے سے بھارتی ظلم و ستم اور ہندوتوا کی پیروکار نریندر مودی حکومت عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئی۔

ٹوئٹر پر  اپنے ویڈیو پیغام میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ آج کا دن مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی میں سب سے افسوسناک باب کے ایک سال کی تکمیل کی یاد تازہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں بھارتی ظلم عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا۔مشعال ملک

Related Posts