وزیرِ اعظم نے کشمیر اور فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح کردیا۔شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم نے کشمیر اور فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح کردیا۔شبلی فراز
وزیرِ اعظم نے کشمیر اور فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح کردیا۔شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مسئلۂ کشمیر اور تنازعۂ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف عالمی برادری پر واضح کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مسئلۂ کشمیر اور فلسطین پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام کے جذبات کی درست عکاسی کی۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر اور مسئلۂ فلسطین پر مسلم عوام کی امنگوں کی درست ترجمانی کرکے وزیرِ اعظم نے عالمی برادری پر پاکستان کا مؤقف واضح کیا۔ 

https://twitter.com/shiblifaraz/status/1296299225869963264

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے صیہونی ریاست اسرائیل کے بارے میں دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتے۔

شہرِ اقتدار میں 2 روز قبل  نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے جدوجہد 9 سال کی عمر سے شروع کی۔ سیاست میرے لیے ہسپتال بنانے سے بھی بڑی جدوجہد ثابت ہوئی۔جدوجہد کے دوران نشیب و فراز زندگی کا حصہ ہوتے ہیں جس سے میں خوف نہیں کھاتا۔

مزید پڑھیں: ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتے۔وزیرِ اعظم 

Related Posts