اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کی صفوں میں پڑتی ہوئی دراڑوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی کوئی سمت نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف شو کر رہی ہے جس میں پاور نہیں ہے۔ ان کی کوئی سمت ہے نہ کوئی پلان اور نہ ہی ان کے نظریات یا مؤقف ایک ہیں۔
پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس صرف ذاتی دُکھ ہیں، عوام کیلئے کچھ نہیں ہے۔ اِس بار مولانا فضل الرحمان سے پہلے تقریر کرا لیں کیونکہ خالی کرسیوں سے تقریر کرانا ان کا مذاق اڑانا ہے۔
پی ڈی ایم صرف شو کر رہی ہے جس میں پاور نہیں۔انکی نہ کوئی سمت ہے نہ کوئی پلان اور نہ ہی انکے نظریات اور موقف ایک ہیں۔ان کے پاس صرف ذاتی دکھ ہیں، عوام کیلئے کچھ نہیں۔اس مرتبہ مولانا سے پہلے تقریر کرا لیں،خالی کرسیوں سے تقریر کرانا ان کا مذاق اڑانا ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 18, 2020
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ تحسین