پاکستانی خواتین نے ملک کی تعمیروترقی کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی خواتین نے ملک کی تعمیروترقی کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔شبلی فراز
پاکستانی خواتین نے ملک کی تعمیروترقی کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے جبکہ آج کا دن معاشرے میں خواتین کے بلند مقام کو نمایاں کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی یومِ خواتین کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ آج کا دن معاشرے میں خواتین کے بلند مقام اور مختلف شعبہ جات میں ان کی قابلِ ستائش خدمات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ دینِ اسلام نے خواتین کو بے مثال حقوق دئیے، ملکی آئین میں خواتین کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔ پاکستان کی تعمیرو ترقی کے عظیم مقصد کیلئے خواتین نے روشن کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے۔ خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع اور حقوق کی یقینی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو طاقتور اور محفوظ بنانا ہمارا پختہ عزم ہے۔ انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس خواتین کے وراثتی حقوق کو یقینی بنانے کیلئے ممد و معاون ثابت ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملک کی خدمت کرنے والی خواتین بے پناہ عزت و احترام کی مستحق ہیں۔آرمی چیف

Related Posts