روپے پیسے کے زور پر میدانِ سیاست میں آنے والوں نے ملک کو تباہ کردیا۔شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپے پیسے اور دولت کے زور پر میدانِ سیاست میں آنے والوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ہمیشہ اخلاقیات پر مبنی سیاست کی ہے جبکہ پی ڈی ایم کے ساتھ وہ قوتیں ہیں جنہوں نے اخلاقیات کو تباہ کیا۔

پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سیاست میں رشوت اور پیسے کا استعمال کیا۔ پیسے کے زور پر سیاست میں آنے والوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ ہم ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتے تھے۔

وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ چاروں صوبوں کی زنجیر پاکستان پیپلز پارٹی اب ایک صوبے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) بھی ایک صوبے تک محدود ہے۔ کل کی پریس کانفرنس میں ان کے چہرے دیکھنے والے تھے۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم رہنما سینیٹ الیکشن میں اراکینِ اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتا رہے تھے۔ ان کی سیاست پیسے اور دھونس کے ساتھ مخصوص ہے۔ اب یہ لوگ دوبارہ اقتدار میں آ کر اسی کاروبار کو ترویج دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ دباؤ میں آئے گا اور نہ ہی مرعوب ہوگا۔ عمران خان نے خود کہا کہ ہم عوام کی خدمت کیلئے اقتدار میں آئے۔ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو ہم نہیں چھوڑیں گے۔ ہم نے معیشت کو مستحکم کردیا۔ وزیرِ اعظم مہنگائی کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن،وزیراعظم عمران خان کے خدشات صحیح ثابت ہوئے، شبلی فراز

Related Posts