اسلام آباد: وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ عمران خان نے ہجوم کو تشدد پر اکسایا اور یہ سمجھتے رہے کہ اس سے ان کو سیاسی فائدہ ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے ایک پیغام کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان خود اپنی ہی پیروڈی بن چکے ہیں۔ 9 مئی کو سب نے دیکھا اور شواہد موجود ہیں کہ آپ نے 9مئی کو ہجوم کو کس طرح تشدد پر اکسایا۔
ٹوئٹر پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان، آپ نے یہ سوچا کہ آپ نے جو مسلح فسادی ریاستی تنصیبات، ایدھی ایمبولینسز اور ریڈیو اسٹیشن کے ساتھ ساتھ شہدا کی یادگاروں کے خلاف بھیجے ہیں، آپ کی یہ مہم آپ کیلئے سیاسی فائدے کا باعث ہوگی۔
پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ آپ نے تمام عوامل کو بری طرح غلط سمجھا۔ فوجی اسٹیبشلمنٹ کے جس عزم کو آپ نے نشانہ بنایا، اور آپ کے سیاسی مخالفین جن کو طویل نقصان اٹھانا پڑا، لیکن آپ کے برعکس سب میں وقار اور عزت موجود ہے جبکہ آپ سب پر تنقید کرتے ہیں۔
It is you who have become a parody of yourself. May 9 became a bonfire of your vanities. Everyone saw, and far more evidence exists of how you incited, masterminded and provoked mob violence on May 9. You absurdly thought that the armed rioters you sent against state… https://t.co/nPmLd0KC3l
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 10, 2023
وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ آج بھی جن لوگوں پر آپ تنقید کرتے ہیں، وہ آپ کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرتے، جیسا کہ آپ نے ان سے کیا تھا۔ تذلیل کسی کی نہیں ہونی چاہئے لیکن کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ پھر بھی آپ یہی چاہتے ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ سب پر قانون یکساں لاگو ہو۔ نرگسیت آپ کے عمل کا اصولی محرک بن کر سامنے آئی جو آپ کو غلطیاں دہرانے پر مجبور کرتی ہے۔ واضح ہوتا ہے کہ آپ غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھتے۔ نہ پاکستان آپ کا کرکٹ گراؤنڈ ہے اور نہ ہی سیاست ٹی 20 گیم ہے۔