اسلام آباد: وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی بلیک میلنگ ناکام ہوگئی تو اب وہ اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت بلکہ پاؤں پکڑنے پر اتر آئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ دھونس دھمکی اور بلیک میلنگ کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کر دی ہے۔
اسد عمر سمیت 83نظر بند پی ٹی آئی کارکنان رہا
ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو پاؤں پکڑنے پر آ گئے ہیں۔ 10 ماہ اداروں کے خلاف ہرزاسرائی کرنے والا اب کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں۔
وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ اداروں اور امریکہ پر الزامات لگانے والے عمران خان انتخابات سے پہلے امریکہ سے “خوشگوار” تعلقات جبکہ اسٹیبلشمنٹ سے “بات” کرنے کا خواہشمند ہے۔ یہ سیاست نہیں منافقت ہے۔
اداروں اور امریکہ پر الزامات لگانے والے عمران خان انتخابات سے پہلے امریکہ سے "خوشگوار" تعلقات جبکہ اسٹیبلشمنٹ سے "بات" کرنے کا خواہشمند ہے۔ یہ سیاست نہیں منافقت ہے۔ عمران خان نئے آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی درخواست اور منت سماجت کر رہے۔ 2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 4, 2023
وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نئے آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی درخواست اور منت سماجت کر رہے ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو اقتدار میں آنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں۔عمران خان کو اگر الیکشن فریم ورک پر بات کرنی ہوتی تو پارلیمنٹ سے رجوع کرتے، یہ الیکشن نہیں “سلیکشن فریم ورک” کی تلاش میں ہیں۔
تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں۔عمران خان کو اگر الیکشن فریم ورک پر بات کرنی ہوتی تو پارلیمنٹ سے رجوع کرتے،یہ الیکشن نہیں "سلیکشن فریم ورک" کی تلاش میں ہیں۔سیاستدانوں سے ہاتھ نا ملانے والے عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے پاؤں پکڑ رہے۔3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 4, 2023
انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے متعلق گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں سے ہاتھ نا ملانے والے عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے پاؤں پکڑ رہے ہیں۔